مری: (مشرق نیوز)مری میں حکمران جماعت کی بیٹھک ،آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر مشاورت ،نواز شریف کے میرپور جلسے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات سے آگاہ کیا،اسحاق ڈار نے ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی ثالثی کوششوں پر بریفنگ دی،اہم اجلاس میں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور شریف خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔
مری میں حکمران جماعت کی بیٹھک ،آزاد کشمیر الیکشن واہم امور پر مشاورت



















