افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ ہیں،چین


نیویارک: (بیورورپورٹ)چین نے افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا۔

اقوام متحدہ میں چینی مستقل نائب مندوب سن لئی نے اجلاس میں کہا افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی سرحد پار حملوں کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،طالبان رجیم تمام دہشتگرد عناصر کیخلاف موثروفیصلہ کن کارروائی کرے،افغانستان میں انسداد دہشتگردی کی صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھنی چاہئے۔