پشاور:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم کی سہیل آفریدی سے ملاقات،وزیراعلیٰ نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔
ملاقات میں عمران خان سے مشاورت و ملاقات، قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) اجلاس، صوبے کے مالی و آئینی حقوق، ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی فنڈز، توانائی، گندم کی فراہمی، پن بجلی منصوبوں و دیگر اہم بین الحکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے وفاقی وفد پر واضح کیا خیبرپختونخوا کےساتھ مسلسل امتیازی و غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے ،جائز آئینی و مالی حقوق سے مسلسل انکار کا سلسلہ برقرار رہا تو این ای سی اجلاس میں شرکت مشکل ہو جائے گی،بجٹ پر اہم فیصلوں ،قومی نوعیت کے معاملات پر مشاورت کےلئے عمران خان سے ملاقات ناگزیر ہے کیونکہ تمام سیاسی جماعتیں اہم فیصلوں سے قبل اپنی قیادت سے رجوع کرتی ہیں،خیبرپختونخوا کے عوام اپنے آئینی حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے،وفاقی حکومت کو صوبے کے ساتھ روا رکھے گئے غیر منصفانہ طرز عمل پر سنجیدگی سے نظرثانی کرنا ہوگی۔
احسن اقبال نے خیبرپختونخوا کے تحفظات، مطالبات ،مسائل کو وزیراعظم ووفاقی فورمز پر اٹھانے کی یقین دہانی کرادی۔
وفاقی وفد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، سہیل آفریدی نے شکایات کے ڈھیر لگا دئیے


















