اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی اے نے اپریل تا مئی 2025کے دوران قومی ڈیجیٹل سکیورٹی کے تحفظ کےلئے 202دشمن ڈیجیٹل اثاثوں تک رسائی محدود کرتے ہوئے پابندی عائد کردی۔
ممکنہ خطرات، غلط معلومات ،آن لائن پروپیگنڈا سرگرمیوں کا بروقت تدارک کرنے کیلئے 24گھنٹے سائبر نگرانی کا موثر نظام فعال رکھا گیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے مطابق مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے بھارتی نژاد مواد بھی ہٹایا،سرحد پار سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات و گمراہ کن مہمات کےخلاف متعلقہ اداروں کےساتھ ملکر موثر اقدامات کیے گئے،اقدامات کے ذریعے قومی ڈیجیٹل سکیورٹی کو مضبوط بنایا گیا اور ملک کےخلاف چلائی جانے والی پروپیگنڈا مہمات کو موثر انداز میں روکنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔
قومی سلامتی کیخلاف 202ڈیجیٹل اثاثے بند،پابندی عائد



















