اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مون سون بارشوں کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ملاقات میں وزیراعظم کو ملک میں مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کو پیشگی اطلاع نظام کو مکمل فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ اس حوالے سے تعاون پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔
مون سون کیلئے اداروں میں روابط بہتر بنائے جائیں، وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت



















