راولپنڈی،کرم: (بیورورپورٹ)فورسز نے آپریشن شعبان میں مزید3دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، آپریشن شعبان میں ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 88ہو گئی،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔
ادھر ضلع کرم کے علاقے شلوزان تنگی میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر حملے میں7اہلکار زخمی ہوگئے ،ایف سی کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا،ساتھی لاش موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
آپریشن شعبان،مزید3دہشتگر د ہلاک،کرم،چوکی پر حملہ،7اہلکار زخمی



















