لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے بعد اب ہر گھر تک پینے کے صاف پانی پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے 5دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔
ستھرا پنجاب کی طرح صاف پانی اتھارٹی پنجاب کو ری سٹچرکر کے جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائیگا، پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو تکنیکی و انتظامی لحاظ سے مکمل بااختیار بنایا جائے گا، صاف پانی اتھارٹی کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورس اور ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی، علاقائی ضرورت کے مطابق آر او پلانٹس ، جدید ٹیکنالوجی کے فلٹریشن نصب کیے جائیں گے، صوبے میں فلٹریشن پلانٹس ،آر او پلانٹس پر پلانٹ آئی ڈی، آپریٹر کا نام، فون نمبر ، اوقات کار درج کیے جائیں گے، اجلاس میں پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے انٹرنیشنل کنسلٹینسی کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا، صاف پانی کی فراہمی کےلئے جدید ترین جاپانی ،چینی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔
مریم نواز نے پنجاب بھر میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاپنجاب صاف پانی اتھارٹی کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع ،تحصیلوں تک پھیلایا جائے گا،ستھرا پنجاب کی طرز پر پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو فعال و منظم بنائینگے،صاف پانی منصوبہ میرے دل کے بے حد قریب ہے،سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ترقیاتی منصوبوں کیساتھ ساتھ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی سب سے اہم ترجیح ہے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی دور دراز علاقوں کےلئے موبائل بوٹلنگ پلانٹس کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ، ریموٹ ایریاز میں فعال بوٹلنگ پلانٹس سے روزانہ 2,400 سے زائد خاندان مستفید ہو رہے ہیں، صاف پانی اتھارٹی کے تمام ٹرکوں ، پلانٹس کی مانیٹرنگ ہوگی۔
دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بہاولنگر کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی،ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی پراجیکٹس ، حلقے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی،اراکین صوبائی اسمبلی نے درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
مریم نواز نے کہاعہد کیا تھا پنجاب کوگڈ گورننس،آئی ٹی ،ترقیاتی پراجیکٹس میں دیگر صوبوں سے آگے لیکر جاوں گی،ستھرا پنجاب کے بعد پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ میرے دل کے بے حد قریب ہے، جلد پورے پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں الیکٹروبس یںسڑکوں پر رواں دواں نظر آئیں گی،مزید برآںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ کوئلہ کان میں دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
صاف پانی منصوبہ دل کے بے حد قریب ، سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،مریم نواز



















