یوم آزادی پرسعودی قیادت کے تہنیتی پیغامات ،نیک تمنائیں


ریاض:(مشرق نیوز)سعودی قیادت نے یوم آزادی پر صدر مملکت کو مبارکباد اور پاکستانی قوم کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر پاکستان کو تہنیتی پیغامات ارسال کیے،پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا، تہنیتی پیغامات میں پاک سعودی برادرانہ ، تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔