اسرائیلی آباد کاروں کی دہشتگردی،مغربی کنارے 2مساجد کو شہید کردیا


نابلس:(مشرق نیوز)اسرائیلی آباد کاروں کی دہشتگردی،مغربی کنارے 2مساجد کو شہید کردیا،علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پہلا واقعہ نابلس کے جنوب میں قصرہ قصبے میں پیش آیا، زیر تعمیر مسجد کو آگ لگا دی گئی، قصبے کے میئر عبدال عظیم وادی نے کہاآگ سے مسجد کا مرکزی دروازہ، داخلی حصہ اور پتھروں سے بنی دیواروں کو نقصان پہنچا،حملہ آوروں نے مسجد کی دیواروں پر عبرانی زبان میں نعرے بھی تحریر کیے، انتقام کا لفظ بھی شامل تھا۔

فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور کے مطابق طولکرم کے قریب گاوں کور میں بھی اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کو آگ لگا دی اوردیواروں پر نسل پرستانہ نعرے تحریر کیے،دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہاآگ کی اطلاع ملنے پر فوجی موقع پر پہنچے تاہم مبینہ حملہ آور پہلے ہی فرار ہو چکے تھے، فوج کے مطابق جائے وقوعہ پر آتشزدگی اور دیواروں پر لکھے گئے نعروں کے شواہد ملے ،اسرائیلی پولیس نے تحقیقات شروع کردیں