پنجاب بلدیاتی الیکشن،پی پی نے فریال تالپورکو میدان میں اتار دیا


لاہور:(سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی نے پنجاب میں پارٹی کی بحالی،بلدیاتی انتخابات کےلئے فریال تالپور کو میدان میں اتار دیا،صدر آصف زرداری سے ٹاسک ملنے کے بعد فریال تالپور نے پنجاب میں بھرپور سرگرمیاں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مریم نواز اور فریال تالپور مدمقابل نظر آئیں گی،فریال تالپور نے 4 روز میں پیپلزپارٹی وسطی و جنوبی پنجاب کی تنظیموں سے زرداری ہاوس اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں، پنجاب کی سیاسی صورتحال و تنظیمی امور پر بریفنگ لی۔

فریال تالپور نے صوبائی سربراہوں کو ہدایت کی پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے ،ہر بلدیاتی حلقے میں امیدوار کھڑے کئے جائیں۔