غزہ (مشرق نیوز) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کمانڈروں کی شہادت سے مزاحمت کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا،فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا الحداد نے 7 اکتوبر کی کارروائیوں میں کلیدی کرداراداکیا تھا،صہیونی حکومت بین الاقوامی معاہدوں کو نظرانداز کر رہی ہے، دشمن سمجھ لے اعلیٰ قیادت کو نشانہ بناکر مزاحمت کا راستہ روکا نہیں جاسکتا،شہداءکے خون سے نئے لیڈر ابھریں گے،مسجد اقصیٰ اور سرزمین فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔
شہداءکے خون سے نئے لیڈر ابھریں گے،مزاحمت کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا: القسام بریگیڈ



















