جنگی جہاز نہ ملے تو ملک یا اسرائیلی دفاع میں سے ایک کا انتخاب، امریکی جنرل

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)مزید جنگی جہاز نہ ملے تو ملک یا اسرائیلی دفاع میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، امریکی جنرل نے خبردار کردیا۔

امریکی اخبار کے مطابق یورپ میں تعینات سینئر ترین جنرل نے پینٹاگون کو خبردار کیا اسرائیل کو بیلسٹک میزائل حملوں سے بچانے کےلئے درکار بحری وسائل موجود نہیں ،مزید ڈسٹرائر بحری جہاز فراہم نہ کیا گیا تو امریکہ ،اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔

دریں اثنا امریکہ نے کویت، مصر، بحرین، سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظرنکلنے پر غور کریں یا فوری انخلا کےلئے تیار رہیں۔