کابل: (مشرق نیوز)روسی خفیہ ایجنسی نے کہا ہے افغانستان دہشتگردوں کی بھرتی و شدت پسندی پھیلانے کا مرکزبن گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی کے سربراہ الیگزینڈر بورٹنیکوف نے انکشاف کیا داعش خراسان وسط ایشیائی ممالک کے شہریوں کو دہشتگرد نیٹ ورکس میں بھرتی کر رہی اور خطے میں خفیہ حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے، داعش خراسان تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان سمیت روسی مزدوروں کو بھی نیٹ ورک کا حصہ بنا رہی ہے۔
سربراہ روسی خفیہ ایجنسی نے کہا تاجکستان اور ازبکستان میں داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کیا جاچکا،افغانستان میں 20سے زائد جنگجو گروہ امن کیلئے خطرہ ہیں ، دہشتگردی کےخلاف علاقائی تعاون ناگزیر ہے۔
افغانستان دہشتگردوں کی بھرتی و شدت پسندی پھیلانے کا مرکزبن گیا، روسی خفیہ ایجنسی


















