کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی تفصیلی رپورٹ طلب

:( )کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد سے کتنی بچت ہوئی؟ وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں اور ڈویژن سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں اور ڈویژن سے تفصیل طلب کی ہے 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کرنے سے کتنی بچت ہوئی؟ بجلی کے استعمال میں کمی سے ہونے والی بچت کی مکمل رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس نے رواں ماہ ہی رپورٹ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔