اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایشیائی بینک نے پاکستان میں انشورنس شعبے کی اصلاحات کےلئے 700ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی کے مطابق پروگرام کا مقصد انشورنس کوریج کو وسعت دینا اور تحفظ میں موجود خلا کو کم کرنا ہے، پروگرام نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینے ،پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت ، انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام پاکستان کی مالیاتی مضبوطی کو مستحکم کرے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا پروگرام کے تحت گھریلو صارفین،کاروبار،کسانوں ،عوامی مالیات کو شدید موسمی حالات، قدرتی آفات و دیگر خطرات کےخلاف مالی تحفظ فراہم کیاجائے گا، اصلاحات سے مالیاتی کمزوریوں میں کمی، بحرانوں سے تیزی سے بحالی ،عوامی مالیات پر دباﺅ کم ہونے کی توقع ہے۔
ایشیائی بینک نے پاکستان کیلئے 700ملین ڈالر قرض منظور کرلیا


















