امریکی سینیٹ میں ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد واضح اکثریت سے منظور کر لی۔

امریکی سینیٹ نے 48 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے سے متعلق مشترکہ قرارداد کے حق میں فیصلہ دیدیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق قرار داد اس ماہ کے آغاز میں ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہوچکی ہے، امریکی سینیٹ میں ری پبلکنز کو اکثریت حاصل ہے۔