گھروں پر ٹاور لگانے والا بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے،حافظ نعیم الرحمن

لاہور:(اپنے نمائند ے سے) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے گھروں پر ٹاور لگانے والے بل کو جاہلانہ اور غاصبانہ قراردےدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہاگھر ہمارا مگر ٹاور لگے گا ٹیلی کام کمپنی ورنہ 5 کروڑ کا جرمانہ،بل عوام کے بنیادی حق پر ڈاکہ ہے،بل کی منظوری قومی اسمبلی میں بیٹھے اراکین کی اہلیت و قابلیت کا شاندار اظہار ہے وہ آئین سے متصادم بل پاس کررہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہامکان تو چھوڑیں ،ٹاورز کھیل کے میدانوں اور پارکس میں بھی کمیونٹی کی مرضی کے بغیر نصب نہیں ہونا چاہیے،کیاعوامی مفاد کےخلاف بل پر آئی ٹی ،ٹیلی کام کی وزیر اور کمیٹی کے سربراہ کو عہدوں پر موجود رہنا چاہیے؟۔