اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے فریقین کشیدگی بڑھانے سے گریز،جنگ بندی وعدوں کی پاسداری کریں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورکویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماوں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال ،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی فریقین اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد کامظاہرہ کریں گے، کویتی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کے تعمیری و ثالثی کردار کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے کشیدگی میں فوری کمی، تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہاجنگ بندی وعدوں کی پاسداری اور کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز ناگزیر ہے۔
فریقین کشیدگی بڑھانے سے گریز،جنگ بندی وعدوں کی پاسداری کریں،پاکستان



















