لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا ویژن ،اعتماد رنگ لایا،واسا ڈسٹرکٹس میں نئی جدید ترین مشینری کےساتھ نکاسی آب کے کام میں تیزی ،ایک ہزار سے زائد مشینیں ،ہزاروں واسا ورکر زمیدان عمل میں ہیں۔
مریم نوازکی ہدایت پربارشی پانی جمع ہونے کے عمل کی مانیٹرنگ کےلئے 300جدید کیمروں کے ذریعے ڈیجیٹل مانیٹرنگ ،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک اے آئی بیسڈ سسٹم کے ذریعے کھڑے بارشی پانی کی نشاندہی ،وزیراعلیٰ کی زیر نگرانی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اورواسا کا مثالی اشتراک کاردیکھا گیا،لاہور سمیت دیگر شہروں میں بارشوں کے دوران انڈر پاسز میں کھڑے بارشی پانی کی مانیٹرنگ کےلئے 24/7 ڈیجیٹل نگرانی جاری ہے۔
واسا ڈسٹرکٹس میں فیلڈ آپریشن بلاتعطل ،سینکڑوں گھنٹوں پر محیط مون سون کے دوران واسا ٹیمیں ہر لمحہ عوام کی خدمت میں مصروف کار ہیں ،400کلو میٹر سیوریج لائن، سوا 700کلو میٹر ڈرین اور سوا 2لاکھ مین ہول کی صفائی کی گئی، آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔
دریں اثنا پانی کی نکاس آپریشن میں لوکل گورنمنٹ، واسا، ستھراپنجاب، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ محکمے حصہ لے رہے ہیں، لاہور میں ایم اے جناح روڈ، راوی روڈاورشہر کی مرکزی شاہراہیں فوری نکاسی آب سے صاف کردی گئیں اور ٹریفک رواں دواں ہے۔
واسا ڈسٹرکٹس میں نئی جدید ترین مشینری کےساتھ نکاسی آب کے کام میں تیزی



















