پنجاب میں سی ٹی ڈی کے آپریشنز، 18دہشتگرد گرفتار


لاہور: (کرائم رپورٹر)سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع سے 18دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، بھکر، ساہیوال، حافظ آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سیالکوٹ ،سرگودھا میں کی گئیں،گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، 8ڈیٹونیٹرز، 5فٹ پرائمہ کارڈ، 13فٹ حفاظتی فیوز وائر، ممنوعہ سٹیکرز، کتابیں اور نقدی برآمد کی گئی،شناخت حسن عباس، حنیف، سمیع ، حسنین، عطا، شہزاد اور بلال سمیت دیگر کے ناموں سے ہوئی ،گرفتار دہشت گرد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔