گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کو دھچکا،فدا ناشاد نااہل


گلگت:(مشرق نیوز)الیکشن کمیشن گلگت نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے تحت پیپلز پارٹی کے فدا ناشاد کو نااہل قرار دےدیا۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے مطابق اثاثے چھپانے پر فدا ناشاد صادق و امین نہیں رہے،فدا ناشاد حلقہ جی بی اے9 سکردو 3 سے کامیاب ہوئے تھے،خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا باقاعدہ شیڈول پیرکو جاری کیا جائےگا۔