پاکستان اپنے ہر قطرہ آب کادفاع کرے گا،شازیہ مری

اسلام آباد:( بیورورپورٹ)ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہاہے پانی زندگی ہے ہتھیار نہیں، پاکستان اپنے ہر قطرہ آب اور ہر آبی حق کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

سندھ طاس معاہدے پر اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاآبی گزرگاہوں کو ہتھیار بنانا علاقائی امن و عالمی استحکام کےلئے سنگین خطرہ ،پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر آبی حقوق پر سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں، دریائے سندھ پاکستانی معیشت، زراعت اور کروڑوں عوام کی زندگی کی شہ رگ ، آبی تحفظ قومی سلامتی کا بنیادی تقاضا ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔