کرپشن الزامات ثابت، سینئر سول جج ایاز علی جبری ریٹائر


کراچی:(بیورورپورٹ)کرپشن الزامات ثابت، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سینئر سول جج ایاز علی کو جبری ریٹائر کر دیا۔

ممبر انسپیکشن ٹیم کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ظفر راجپوت نے انکوائری رپورٹ، حتمی سماعت اور تمام حقائق کا جائزہ لینے کے بعد سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا سنائی،ممبر انسپیکشن ٹیم کے مطابق سینئر سول جج کےخلاف کرپشن و بدعنوانی کے الزامات انکوائری میں ثابت ہوئے، کیس کی تفصیلی تحقیقات انکوائری افسر جسٹس شمس الدین عباسی نے کیں۔