ٹرمپ نے مطالبات نہ ماننے پر نیتن یاہو کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی


واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مطالبات نہ ماننے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کاروباری شخصیت رونی مانی نے دعویٰ کیا ٹرمپ نے سارہ نیتن یاہو کو خبردار کیا اگر لبنان پر امریکی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو نیتن یاہو کو جیل، بیٹے یائر کو امریکہ سے بے دخل اور خاندان کے امریکی اثاثوں منجمد کردیے جائیں گے،ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی انتخابات میں شکست کی صورت میں نیتن یاہو خاندان کو امریکہ میں پناہ دی جاسکتی ہے۔

رونی مانی کے مطابق سارہ نیتن یاہو نے ٹرمپ سے کہا وہ ساتھ ہیں اور نیتن یاہوپر چیخی چلائیں جس کے بعد نیتن یاہو نے ٹرمپ سے رابطہ کر کے لبنان پر امریکی موقف سے اتفاق کر لیا۔