پشاور:(بیورورپورٹ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے وفاق سے بجٹ نہیں بن رہا۔
اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہابجٹ میں تاخیر سے کاروباری طبقے میں تشویش ،اثر سٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آ رہا ہے، حکومت کیلئے آئی ایم ایف سے اوور کمٹمنٹ کا مسئلہ ہے، حکومت سے اخراجات بھی کنٹرول نہیں ہو رہے،اتحادی حکومت کےساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں، وفاقی حکومت نے صوبوں کو 430 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف دیا، وفاق چاہتا ہے صوبے زراعت اور پراپرٹی سیکٹر سے ٹیکس اکٹھا کریں۔
اتحادی ناراض،وفاق سے بجٹ نہیں بن رہا، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم


















