پاک، سعودیہ سرمایہ کاری ،ترقیاتی منصوبوں کے متعدد معاہدے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاک، سعودیہ سرمایہ کاری ،ترقیاتی منصوبوں کے متعدد معاہدے ، دستخط سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اجلاس میں کیے گئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پورٹس ،موٹر ویز کی تعمیر و ترقی کے معاہدے طے پائے،کراچی،حیدرآباد موٹروے کی تعمیر پر اہم پیشرفت ہوئی، دونوں ممالک نے ریئل سٹیٹ ،معدنیات شعبوں میں ترقی و سرمایہ کاری کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔

سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ سرمایہ کاری منصوبوں، پاور سیکٹر، ٹرانسمیشن لائنز، سمارٹ میٹرنگ، پٹرولیم ،معدنیات شعبوں میں دستیاب مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے علاوہ حکومتی سطح پر بھی متعدد اجلاس ہوئے۔

ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسدالرحمان نے سعودی سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی دعوت دی۔