پاور سیکٹر میں پہلی بار عالمی معیار کے مطابق جدید ڈیٹا گورننس کونسل کا قیام

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی مشاورت سے وزیر توانائی اویس لغاری کی قیادت میں پبلک سیکٹر میں پہلی بار ڈیٹا گورننس کونسل قائم،پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نمائندگی شامل ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق جنکوز، ڈسکوز، ٹرانسمیشن کمپنیوں و ریگولیٹری اداروں کا ڈیٹا مربوط نظام کے تحت ہم آہنگ کر دیا گیا ،پاکستان کے پاس جدید، مربوط ،مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ پاور ڈیٹا ایکو سسٹم دستیاب ہوگا،ڈیٹا گورننس کونسل کو عالمی معیار DAMA-DMBOK کے مطابق ترتیب دیا گیا ۔