وزیراعظم نے کراچی ، حیدرآباد کےلئے ترقیاتی پیکیج کی حامی بھرلی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر کراچی ، حیدرآباد کےلئے ترقیاتی پیکیج کی حامی بھرلی۔

ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،وفد نے بجٹ تجاویز پیش کیں، بلدیاتی حکومتوں کے مجوزہ آئینی ترمیمی بل ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کراچی 20 اورحیدرآباد کیلئے 5 ارب کے ترقیاتی پیکیج کی حامی بھرتے ہوئے ایم کیوایم کے مجوزہ آئینی ترمیمی بل پرپیپلزپارٹی سے بات کرنے کی یقین دہانی کرادی۔