لاہور: (کامرس رپورٹر)پٹرول ،ڈیز ل سستا ہونے کے اثرات،پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں16فیصد کمی کر دی۔
مسافروں نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی خوش آئند ،کرائے ابھی بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں، حکومت کو چاہیے غریب آدمی کو مد نظر رکھے۔
دوسری جانب مختلف واٹس کی سولر پلیٹس 4سے 9ہزار روپے تک سستی ہوگئیں،مارکیٹ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد آئندہ دنوں سولر پلیٹس کے نرخوںمیں مزید کمی متوقع ،بیٹریوں کی قیمت بھی کم ہونے کا امکان ہے۔
پٹرول ،ڈیز ل سستا ہونے کے اثرات، ٹرانسپورٹ کرایوں ،سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی


















