لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا،پوری دنیا اور عالمی میڈیا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا تذکرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاپی ٹی آئی کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کو کچھ نہیں،ان کی تقاریر لیڈر سے شروع، لیڈر پر ختم ہوتی ہیں۔کے پی حکومت نے بجٹ میں 189 منصوبوں کےلیے فی منصوبہ 1 لاکھ روپے جبکہ 177 منصوبوں کے لیے فی کس منصوبہ 10 ہزار روپے رکھے ہیں۔تبدیلی کے دعوو¿ں کے باوجود خیبرپختونخوا میں عوام آج بھی ڈولیوں کے ذریعے دریا عبور کرنے پر مجبور ہیں ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا زراعت و لائیوسٹاک کا بجٹ 42 ارب سے بڑھ کر 116 ارب روپے کر دیا، کسانوں کے لیے 250 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا 30 ہزار گرین ٹریکٹرز، 5 ہزار سپر سیڈرز، 15 ارب روپے گندم امداد اور 7 لاکھ ایکڑ اراضی کی بحالی اور پنجاب زرعی شعبے میں ریکارڈ اقدامات ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 2021-22 میں زراعت و لائیوسٹاک کا بجٹ 42 ارب روپے تھا جو موجودہ مالی سال میں بڑھ کر 116 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں زرعی بجٹ کا 98 فیصد اور لائیوسٹاک فنڈز کا 93 فیصد استعمال کیا گیا۔ سیلاب سے متاثرہ 7 لاکھ ایکڑ اراضی کی بحالی کے لیے 8 ارب روپے اور گندم کے کاشتکاروں کو 15 ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی، جبکہ 30 ہزار گرین ٹریکٹرز سبسڈی پر دیے جا چکے ہیں اور مزید 20 ہزار ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا،عظمیٰ بخاری



















