بیجنگ: () چین ، پاکستان نے امریکہ،ایران کے درمیان فوری جنگ بندی و مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا دونوں ممالک کا مؤقف کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی رابطوں کی بحالی ناگزیر ہے،تمام فریق جنگ بندی سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی مکمل پاسداری کریں اور اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔
امریکہ،ایران مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کریں: پاکستان،چین



















