بشریٰ کا سزا معطلی و ضمانت کےلئے آئینی عدالت سے رجوع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ نے سزا معطلی و ضمانت پر رہائی کےلئے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کر دی ۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا بشریٰ کو دوران قید آنکھوں کی بیماری لاحق ہوئی، سرجری بھی کی گئی،خاتون ہونے اور علالت کے باعث سزا معطلی و ضمانت کی مستحق ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیابشریٰ قید تنہائی میں ہیں،مناسب علاج اور دیکھ بھال کی سہولت سے محروم رکھا گیا،قومی احتساب بیورو (نیب) جان بوجھ کر سزا معطلی درخواستوں پر فیصلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، عدالت ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔