تہران:(مشرق نیوز)ایرانی فوج کے ترجمان اکرمینیا نے کہا ہے ملک کی فوجی حکمت عملی دفاعی سے جارحانہ انداز میں تبدیل ہو گئی ،حالیہ جنگ کے دوران تبدیلی کا اظہار تیز ،وسیع ردعمل اور پیشگی کارروائیوں کی صورت میں ہوا،امریکی جارحیت کا جواب زیادہ وسیع ہوگا۔
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا واشنگٹن اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کر رہا ہے، کسی ریاست کو بینکوں یا کمپنیوں پر دباو ڈالنے کا حق نہیں،امریکی اقدامات محض اقتصادی جنگ کا تسلسل نہیں بلکہ عالمی تجارت میں مداخلت کے مترادف ہیں،امریکہ کسی آزاد ملک کو کسی دوسرے ملک سے قانونی تجارت ختم کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔
فوجی حکمت عملی جارحانہ انداز میں تبدیل ،جارحیت کاجواب زیادہ وسیع ہوگا،ایران



















