میر رضا قتل کیس: تفتیشی ٹیم نے این سی سی آئی اے کو 4 خط لکھ دیئے

کراچی (مشرق نیوز) میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں تفتیشی ٹیم نے این سی سی آئی اے کو 4 مختلف لکھ دئیے۔ ذرائع کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ میر رضا کی سمارٹ واچ کی فارنزک کی جائے اور مقتول کے ڈیجیٹل اکاونٹس کی بھی تفصیلات دی جائیں۔

خط میں مقتول کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تفتیشی ٹیم کا دوسرا اجلاس فیروز آباد تھانے میں ہوگا جس کے بعد ٹیم جائے وقوعہ کا دوبارہ دورہ کرے گی۔

میر رضا کے اہل خانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ کئی روز سے میر رضا کی سمارٹ واچ سابق سربراہ کمیٹی کے پاس تھی، سمارٹ واچ گزشتہ روز این سی سی آئی اے کے حوالے کی گئی، سمارٹ واچ کی فارنزک این سی سی آئی اے سے نہیں کروانا چاہتے، واچ کی فارنزک لاہور فارنزک لیب سے کروائی جائے۔

جبران ناصر نے کہا کہ سمارٹ واچ سربراہ کمیٹی کے پاس ہونے سے ٹیمپرنگ کا امکان ہے۔