پشاور:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے فرد واحد کی خاطر فیصلے نہیں مان سکتے، ادب و احترام سے سپہ سالار سے عرض کرنا چاہوں گا منصب کے حوالے سے کچھ رہنمائی لیں، رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاآدھے گھنٹے میں سینٹ ،قومی اسمبلی سے قانون پاس ہوگیا، اپوزیشن کیساتھ میٹنگیں موجودہ صورتحال پر رہیں،معاشرے کو عدل فراہم کرنے کی ضرورت ہے، ظلم کیساتھ حکمرانی برقرار نہیں رہ سکتی،فوج کو بھی سیاست میں مداخلت کا حق نہیں، پاکستان کی مضبوط دفاعی قوت کے قائل ہیں۔
امیر جے یوآئی نے کہاپارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے حالیہ قانون سازی کو باریک بینی سے نہیں دیکھا، حالیہ قانون سازی آئین سے متصادم ہے،ہارڈ سٹیٹ سے گھٹن پیدا ہوگی، لوگ متنفر ہو جائیں گے،صدام کو پھانسی لگ سکتی تو نتین یاہو پر مقدمہ کیوں نہیں ہوسکتا، دہشتگردی کےخلاف ڈالر لے رہے ہیں، کیا دہشت گردی ختم ہوگئی،شعلوں کے اندر آپ صوبوں کی باتیں کر رہے ہیں؟ ۔
سپہ سالار منصب کے حوالے سے رہنمائی لیں، فضل الرحمن


















