نیویارک:( ) سپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار فٹبال ورلڈکپ جیت لیا۔
نیویارک کے نیوجرسی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ارجنٹینا کے خلاف تابڑ توڑ حملے کیے۔
ارجنٹینا اور سپین کے درمیان فائنل کا دوسرا ہاف بھی بغیر کسی گول کے ختم ہوا، فائنل کو فیصلہ کن بنانے کیلئے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیاگیا۔
سپین کی جانب سے فیصلہ کن گول ٹوریس نے کھیل کے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیا۔
اور سپین کی ٹیم نے 16 برس بعد دوسری بار ورلڈکپ ٹائٹل جیت لیا۔
سپین نے 16 برس بعد دوسری بار فٹبال ورلڈکپ جیت لیا


















