ایران کو آخری موقع دےدیا،ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی ہوگی،امریکی صدر کی دھمکی

واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہاہے ایران کو آخری موقع دےدیا،ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی ہوگی،آبنائے ہرمز مکمل کھل جائے گی ،دوسرے مرحلے میں جوہری پروگرام پر مذاکرات ہوں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ایران کی درخواست پر ہونے والے مذاکرات کوسعودی عرب، متحدہ عرب امارات ،بالخصوص قطر کی حمایت حاصل ہے، کئی دیگر ممالک نے بھی رابطہ کیا ، ایران کےلئے اچھے معاہدے پر دستخط کرنے کا آخری موقع ہوگا،تباہ کن کارروائی سے پہلے ہر ممکن آخری موقع دینا چاہتا ہوں، امید ہے ایران عقل سے کام لے گا اور درست فیصلہ کرے گا، ایران ڈیل پر رضا مند نہ ہوا تو تباہی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

امریکی صدر نے کہا شاید کوئی پیشرفت دیکھنے کو ملے،آبنائے ہرمز کا کھلنا پہلے مرحلے کی کامیابی ہوگی،معاملہ جلد کسی نتیجے پر پہنچے گا ،کوئی پیچیدہ مسئلہ نہیں ،آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ،ایران کو گزرنے والے تجارتی جہازوں سے فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،فیس صرف امریکہ وصول کرےگا،امریکہ اپنے موقف پر قائم ہے ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

دریں اثنا امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آزادانہ آمدو رفت بحال، معاہدہ جلد طے پا جائے گا،خطے میں کشیدہ صورتحال کے باوجود متعدد تجارتی جہاز بدستور آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں،متوقع معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آزادانہ و محفوظ آمدورفت کو یقینی بنائینگے،عالمی تجارتی سرگرمیوں میں استحکام آئے گا،آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلنے سے عالمی توانائی منڈی کو فائدہ پہنچے گا اور تیل و گیس سمیت توانائی کی قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔