سٹیل (مشرق نیوز) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں امریکہ نے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دیدی۔ میگا ایونٹ کی 96 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکن ٹیم 2 مسلسل میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم کا گیند پر قبضہ 63 فیصد رہا ، انکے کھلاڑیوں نے وقفے وقفے سے آسٹریلیا کے گول پر حملے کئے۔
ایسے ہی ایک حملے کے نتیجے میں ان کو برتری 11 ویں منٹ میں ہی مل گئی جب آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون برجس نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچادی۔ اسی ہاف کے آخری لمحات میں ایلکس فری مین نے گول کرکے ٹیم کی برتری 0-2 کردی۔
دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے حملے ہوئے ضرور مگر کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔ یوں امریکہ نے میچ 0-2 سے جیتا۔ فٹ بال ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے ایونٹ کے 2 مسلسل میچز میں فتح حاصل کی۔
امریکی ٹیم فیفا ورلڈکپ 2026 میں مجموعی طور پر 6 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست ہوگئی اور اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔
فیفا ورلڈکپ،امریکہ کی پہلی مرتبہ مسلسل دوسری کامیابی



















