اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نئی تاریخ رقم،پاکستان نے پہلی بار 4722ارب سے زائد کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کردیا۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق تقریبا 17ارب امریکی ڈالر کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کیا،مالی سال 2900ارب کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کیا جا چکا،قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی مالی سال 25کے مقابلے میں 62فیصد زائد رہی، قبل از وقت واپس کیے گئے قرض میں 51فیصد سٹیٹ بینک اور 49فیصد دیگر مالیاتی اداروں کا قرض شامل ہے۔
خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کا قرضہ برائے جی ڈی پی تناسب 75سے کم ہو کر تقریبا 68.5فیصد رہ گیا، بہتر انتظامی حکمت عملی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد و ملکی مالیاتی استحکام مزید مضبوط ہوا ، بہتر قرض نظم و نسق سے پاکستان مضبوط، پائیدار اور کم لاگت مالیاتی نظام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
نئی تاریخ رقم،پہلی بار 4722ارب سے زائد کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس



















