اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے مذاکرات کی پیشکش کو خوش آئند قراردےدیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہابات چیت ہونی چاہیے، بات ہوگی تو مسائل کا حل نکلے گا، مذاکرات کی پیشکش کو خوش آئند سمجھتے ہیں،وزیراعظم سے کہیں گے پیشکش کو پیشکش کی حد تک نہ رکھیں آگے بڑھیں، کوئی عملی اقدامات کریں تاکہ سیاسی مسائل کاحل نکالا جاسکے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہابانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے کی کوئی اطلاع نہیں ،امید ہے عمران خان کوہسپتال منتقل کردیا جائےگا۔
وزیراعظم کی پیشکش خوش آئند،بات چیت ہونی چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی


















