بھارت میں مسلمان خاتون کی سرعام تذلیل، زبردستی سندور لگادیاگیا


نئی دہلی: (مشرق نیوز)بھارت میں مسلمان خاتون کی سرعام تذلیل، آرایس ایس کے غنڈوں نے برقع اتار کرزبردستی سندور لگا دیا۔

دی ہندوستان گزٹ کے مطابق بہارکے ضلع نواڈا کے علاقے کمل پورمیں ہندوانتہا پسندوں نے مسلمان خاتون کونقاب اتارکر سندورلگانے پرمجبورکیا،ہجوم نے مسلم خاتون سے برقع اتروایا، پیشانی پرسندورلگایا اوربجرنگ بلی کے نعرے لگائے، مسلمان خاتون کی طرف سے مخالفت کے باوجود ہجوم ویڈیو بناتا رہا اورکہتا رہا ویڈیو ہرحال میں بنے گی،مسلم خاتون کے سکوٹرپرنکلنے کی کوشش کے باوجود آرایس ایس کے غنڈے تعاقب کرتے رہے۔