انتشاریوں،ریاست مخالف عناصرسے مذاکرات نہیں ہوں گے،آئی جی آزاد کشمیر


مظفرآباد: (بیورورپورٹ) آئی جی آزاد کشمیر نے کہاہے انتشاریوں،ریاست مخالف عناصرسے مذاکرات نہیں ہوں گے،پولیس اہلکاروں کو بے دردی سے شہید ،لاشوں کی بے حرمتی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جا سکتی۔

اپنے بیان میں آئی جی آزاد کشمیر نے کہاکیا کوئی اپنے بھائی کے قاتلوں کےساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا تصور بھی کر سکتا ہے؟، پولیس کا کام سیاسی حل نکالنا نہیں ہے، سیاسی حل ہمیشہ سیاست دانوں کے ساتھ نکالا جاتا ہے، شرپسند عناصر کی جانب فورسز کی گردنیں اتارنے ،لاشیں گرانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

آئی جی نے کہا انتشاری عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، ظالموں کے ساتھ کسی سیاسی حل کی گنجائش نہیں، ماں کے جنازے پر جانے والے بے قصور شہری کو اغوا کر کے ٹانگیں توڑ دی گئیں، معصوم شہریوں پر تشدد کرنےوالوں کےساتھ ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی۔