نئے انتظامی یونٹس کیلئے عوامی ریفرنڈم ،کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے،ایم کیو ایم


کراچی:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے نئے انتظامی یونٹس کیلئے عوامی ریفرنڈم اورکل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا صوبوں کی تقسیم کا تقاضہ پاکستان کا آئین کرتا ہے،مطالبے کوکو غداری کہنے والا سب سے بڑا غدار،دھرتی ماں پاکستان اور چاروں صوبے ملک کا حصہ ہیں، صوبے انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں، بااختیار حکومتوں کے بغیر جمہوریت کھوکھلی ،کرپشن ملکی معیشت و معاشرت کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا پاکستان کو بچائیں گے،حکومت ،ایوان کو ایم کیو ایم کی ضرورت ، تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیں گے، ساتھ دیں،حالات تقاضا کر رہے ہیں قومی یکجہتی کو فروغ دیاجائے، ایم کیو ایم پاکستان میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک ہیں۔

فاروق ستار نے کہا ایم کیو ایم پاکستان کی جدوجہد رنگ لا رہی ،مزید انتظامی یونٹس بنانے کی ضرورت ہے،اختیارات و وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی کےلئے آئین کے آرٹیکل 140 اے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔