کراچی:(بیورورپورٹ)ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے کہاہے یکم جنوری 2028 سے حکومت کا قرض شریعہ کمپلائنٹ ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا 2،3سالوں میں اسلامی بینکاری کی طرف کافی فاصلہ طے کیا ، بینکوں کے 29 فیصد ڈیپازٹس اسلامی ہیں، بینکوں کے مجموعی قرضوں کا 40 فیصد اسلامی بینکوں نے دیا،جہاں تک ممکن ہوا بیرونی قرضہ بھی شریعہ کمپلائنٹ طریقے سے حاصل ہوگا، حکومت روایتی قرضوں کی ادائیگی کرتی رہے گی ،رول اوور شریعہ کمپلائنٹ ہوگا،40 قوانین میں ترامیم منتقلی کے مقررہ وقت تک مکمل کرلی جائیں گی، یکم جنوری 2028 سے تمام قرض شریعہ کمپلائنٹ ہوگا، ربا سے پاک خدمات کی بازار میں مانگ ہے
یکم جنوری 2028 سے حکومت کا قرض شریعہ کمپلائنٹ ہوگا،ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک


















