مظفر آباد: (مشرق نیوز)آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27جولائی کو ہوں گے،شیڈول کااعلان کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے 33حلقوں کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ ، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسرزتعینات کر دیئے،تعیناتیاں آزاد کشمیر الیکشن ایکٹ 2020 کے سیکشن 32 کی شق (1) اور (2) کے تحت کی گئیں۔
دریں اثنا انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر حکومت کے اختیارات محدود کر دئیے گئے،الیکشن کمیشن نے تمام سرکاری اداروں کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27جولائی کو ہوں گے،شیڈول کااعلان،حکومتی اختیارات محدود


















