سینٹ پیٹرزبرگ :(مشرق نیوز) روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے روس کےساتھ تجارت بڑھانے کیلئے متبادل راستوں پر کام کررہے ہیں،عالمی پابندیوں سے ادائیگیوں کے نظام میں مشکلات درپیش ، حل کےلئے متبادل ذرائع و طریقہ کار پر کام کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ترمذی نے کہاسینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF) میں پاکستانی وفد کی سرگرمیاں نہایت مثبت و موثر ،مختلف ممالک کےساتھ تجارتی و اقتصادی روابط کو آگے بڑھانے کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں،ملاقاتوں میں آبی وسائل، توانائی، انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون کے امکانات پر مثبت پیشرفت سامنے آئی۔
روس کےساتھ تجارت بڑھانے کیلئے متبادل راستوں پر کام کررہے،پاکستانی سفیر


















