ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شمالی کوریا کا اعلان


پیانگ یانگ:(مشرق نیوز)شمالی کوریا نے ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کادوٹوک اعلان کردیا۔

کم جونگ ان کی بااثر بہن کم یو جونگ نے کہاملک کا جوہری پروگرام اور ایٹمی طاقت کی حیثیت کسی صورت قابل مذاکرات نہیں ،شمالی کوریااپنی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرےگا،واشنگٹن کا اب بھی شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار کرانے کے خواب دیکھناحقیقت سے دور اور پرانا موقف ہے۔