جعلی ڈگری پر سرکاری نوکری کرنیوالا گریڈ 19کا افسر برطرف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جعلی ڈگری پر سرکاری نوکری کرنےوالا گریڈ 19کاافسر وسیم افضل وڑائچ برطرف ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی۔

عدالت نے فیصلے میں کہاوسیم افضل وڑائچ فراڈ ،جعلسازی کا مرتکب ،بی اے ،ایم بی اے کی اسناد دھوکہ دہی ،جعلسازی کر کے حاصل کی گئیں ،عدالت نے نوکری کے دوران وصول کردہ تمام مراعات واپس کرنے کا حکم اورایف آئی اے کو وسیم افضل کےخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔