اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم،مالک کو اپنی جائیداد کے استعمال کا مکمل اختیار ،سپریم کورٹ نے مالک اور کرایہ دارکے تنازع پر فیصلہ سنا دیا،8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عقیل احمد عباسی نے تحریر کیا۔
عدالت عظمی نے کہا مالک کو اپنی جائیداد کے استعمال کا مکمل اختیار ہے، مالک جائیداد کے استعمال کیلئے کرایہ دار کی خواہش کے تابع نہیں، طے شدہ اصول ہے مالک اپنی ضرورت کا واحد منصف ، کیس میں مالک کا جائیداد استعمال کیلئے بیان حلفی دینا ضرورت کو ظاہر کرتا ہے،کرایہ دار 6 ماہ میں فلیٹ خالی کرے۔
ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم،مالک کو اپنی جائیداد کے استعمال کا مکمل اختیار ہے،سپریم کورٹ


















