ایران کےساتھ ڈیل قریب ،کوئی اور راستہ بھی اپنانا پڑا تو جیت ہوگی، ٹرمپ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کےساتھ ڈیل کے بہت قریب ،کوئی اور راستہ بھی اپنانا پڑا تو جیت ہوگی۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کےساتھ جنگ بندی کو چند معزز شخصیات کی درخواست پر نافذ کیا ، پاکستان کے فیلڈ مارشل ،وزیر اعظم کااہم کردار ہے ،معاہدے کے بہت قریب ،نہیں چاہتا لبنان ایران کےساتھ قلیل مدتی معاہدے کا حصہ ہو،ایران کی ناکہ بندی انتہائی موثر رہی، ایران کو روزانہ 400 سے 500 ملین ڈالر کا نقصان ہورہاہے، ابتدائی ڈیل کے تحت ایران کے منجمد اثاثے جاری کروں گا نہ پابندیاں اٹھائینگے، ابتدائی معاہدے کے بعد ایران کا رویہ ٹھیک رہا تو سوچا جاسکتا ہے۔